جہلم کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری اشفاق امین گجر برطانیہ میں انتقال کرگئے

0

جہلم: جادہ کی معروف سماجی سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری اشفاق امین گجر رضائے الٰہی سے مانچسٹر انگلینڈ میں انتقال کرگئے۔

مرحوم چوہدری اشفاق امین آف جادہ جہلم اور انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کی معروف کاروباری سیاسی سماجی فیملی کے چشم وچراغ تھے جو کہ چند ماہ سے علیل تھے اوران دنوں انگلینڈ مانچسٹر میں زیرعلاج تھے۔

چوہدری اشفاق امین گجر مرحوم، چوہدری ساجد امین چیئرمین گوجر یوتھ فورم جہلم، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری افتخار امین اور چوہدری عابد امین کے بڑے بھائی تھے اور ان کا جہلم کے سماجی، سیاسی وعوامی حلقوں میں اہم مقام تھا،حسن اخلاق کے پیکر تھے۔

مرحوم کے والد محترم چوہدری محمدامین مرحوم بھی جہلم کی معروف سماجی شخصیت تھے اوران کے خاندان کی سماجی خدمات کا احاطہ بہت وسیع ہے۔

چوہدری اشفاق امین گجر آف جادہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی جہلم کے تمام سیاسی سماجی حلقے سوگوار ہیں اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاؤں کاسلسلہ جاری ہے۔ نمازجنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.