جہلم: ضلع بھر میں یوریا کھاد کا بحران سر اٹھانے لگا، کھاد کی بلیک میں دھڑلے سے فروخت جاری، کاشتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ نئی کاشت فصلات، دھان،مکئی کے لئے یوریا کھاد نایاب ہوگئی ہے، ضلع بھر میں یوریا کھاد چار ہزار دوسور روپے تک بلیک میں فروخت ہورہی ہے جبکہ یوریا کا کنٹرول ریٹ تین ہزار ایک سوروپے مقرر ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان سمیت گردونواح میں یوریا کھاد تقریبا ناپید ہو چکی ہے۔ ڈیلرز حضرات کھا د بلیک میں من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں جبکہ جعلی کھاد کی فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ کاشتکاروں کے مطابق یوریا کھاد نہ ملنے کے باعث کاشت کی گئی فصلات شدید مثائر ہونے کا خدشہ ہے۔
کاشتکاروں نے نگران وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری زراعت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں سر اٹھاتے یوریا کھاد کے بحران کا فوری نوٹس لیا جائے تا کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد کے حصول میں حامل رکاوٹیں دور ہو سکیں۔