جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ریونیو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ریونیو افسران کو 15 فروری تک جمع بندیاں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
انہوں نے ہدایت کی ضلع جہلم میں قائم 137 دیہی مرکز مال مکمل فعال ہونے چاہیے اگر کوئی دیہی مرکز فعال نہ ہوا تو متعلقہ ریونیو افسر کو معطل کر کہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کے علاوہ روزنامچہ واقعتی، صحداجات اور لمبرداری ٹارگٹ کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر کوئی پٹواری پوری ایمانداری سے کام نہیں کرے گا تو اس سے تمام تر ذمہ داری واپس لے لی جائیں گی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ تمام پٹواریوں کو لمبردار کنونشن منعقد کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔