پنڈدادنخان: سن بیمز سکول میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم آزادی کی منعقدہ تقریب میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے ملی نغمے،ٹیبلوز اور خاکے پیش کیے۔
سین بیمز سکول کی کوآرڈینیٹر، ٹیچر اور ادبستان تنظیم خواتین ونگ کی صدر جویریہ اعوان نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک سے محبت ہے اور یہ محبت ہمیشہ قائم و دائم رہے گی،جب تک سانس چل رہی ہے تب تک اپنے ملک کی مٹی کے ساتھ یہ عہد کیا ہوا ہے کہ اپنے ملک کی مثبت امیج کو مختلف طرح کی سرگرمیوں سے اجاگر کرتے رہیں گے۔
ادبستان تنظیم کی سینئرصدر و صحافی رباب ملک نے جویریہ اعوان کی سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے نیشنل ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔نیشنل ایوراڈ کی تقریب بہت جلد منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے بہادر، لائق اور سماجی خدمات سر انجام دینے والی تیس خواتین کو ایوراڈ سے نوازا جائے گا۔