جہلم: پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری وحید حیدر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کالا گوجراں میں ڈارک گلاب کا پودا لگا کر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں شجرکاری کا افتتاح کر دیا۔
شجرکاری مہم میں شہتوت کا پودا،گلاب کے پودے،ملٹی کلرز پھولوں کے پودے اور لیمن کے پودے کیاریوں میں لگائے گئے، ادارہ ہذا میں پہلا پودا سینئر ہیڈ ماسٹر راجہ مختار احمد نے مین ہال کے سامنے لگایا، بعد ازاں سید شاہد رضاء سینئر ٹیچر ہائی سکول نے پیلے گلاب کا پودا لگایا۔
صحن کی کیاریوں میں سینئر سائنس ٹیچر محمد جبران ،سینئر سائنس ٹیچر نسیم احمد اور ایلیمنٹری سکول ٹیچر محمد شفیق بھٹی نے بھی۔ بعد ازاں ملٹی کلرز گلاب، شہتوت اور لیمن کے پودے لگائے، اسٹاف کے ساتھ ساتھ اسکول کے طلباء نے بھی اس سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سکول کی خوبصورتی میں اس طرح اپنا مثبت کردار ادا کیا۔