پاکستان پوسٹ کی ڈاک کی ترسیل کی مکمل معلومات میسر نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

0

پڑی درویزہ: ڈسٹرکٹ میلنگ آفس کراچی کی ناقص کارکردگی، نیٹ پر ڈاک کی ترسیل کی مکمل رپورٹ نہیں دی جاتی، ڈی جی پاکستان پوسٹ ادر دیگر متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاک صارفین کی طرف سے شکایت ملی ہے کہ پاکستان پوسٹ کی انٹرنیٹ ٹریکنگ سہولت پر جب کبھی کراچی ارسال کردہ رجسٹرڈ ڈاک کی پڑتال کی جائے تو ترسیل کی مکمل معلومات میسر نہیں ہوتیں۔

صرف ارسال کرنے والا ڈسٹرکٹ میلنگ آفس اور وصول کرنے والا ڈسٹرکٹ میلنگ آفس کراچی کا ذکر ہوتا ہے۔ یہ اطلاع نہیں دی جاتی کہ موصول کنندہ کو ڈاک موصول ہوئی یا نہیں۔

رجسٹرڈ ڈاک صارفین نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اسلام آباد اور پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی سرکل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اصلاح احوال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کریں کہ کراچی کے اندر جو بھی اضلاع ہیں تمام ڈسٹرکٹ میلنگ آفسز ڈاک کی ترسیل کی مکمل رپورٹ ٹریکنگ پر شامل کیا کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.