جہلم پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو مجرمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاری مجرمان محمد علی اورعمران عرف مانا کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرمان رواں سال سے درخت چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھے، اشتہاری مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گئے تھے، جہلم پولیس نے مجرمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے۔