جہلم: ایس ایل ایس کالج میں یوم آزادی انتہائی پروقار طریقے سے منایا گیا، کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
برٹش کونسل کے ضلع بھر میں واحد گولڈ پارٹنر ادارہ ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر، سرفراز ملک نے خطاب میں بتایا کہ ہم ہر قومی تہوار کو بھرپور طریقہ سے مناتے ہیں تا کہ سٹوڈنٹس میں حب الوطنی اجاگر ہوتی رہی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پا ک اور ملک کی سلامتی کی دعا سے کیا گیا، یہ سعادت حاجی راجہ جہانزیب نذیرنے حاصل کی، اس کے بعدقومی ترانہ بجایا گیا، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے استقبالیہ خطاب کیا اور آزادی کی اہمیت اور ایس ایل ایس کالج کے کامیاب سٹودنٹس کو مبارکباد دی۔ سٹوڈنٹس نے جشن آزادی کے حوالے سے تقاریر کیں۔
تقریب میں پنجاب یوتھ فورس کے صدر مبشر نذیر قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سٹوڈنٹس کو بیرون ملک جا کر اپنے اچھے رویہ سے پاکستان کی مثبت نمائندگی کرنی چاہیے، ایس ایل ایس کالج میں نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں سے بلکہ افغانستان اور دیگر ممالک سے بھی سٹوڈنٹس اپنی تعلیم کی پیاس بجھانے کیلئے رجوع کرتے ہیں۔
انہوں نے خطاب میں کہاکہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ پاکستان کا موازنہ کرنے کیلئے تعلیم کی قدر کرنی ہو گی اور تعلیمی انقلاب لا کر تعلیم کو عام کرنا ہو گا۔ تعلیم کے بغیر ترقی کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے جہلم میں واحد آئلز سرٹیفائیڈانسٹریکٹرو منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج سرفراز ملک کوآئلز اور دیگر انگلش ٹیسٹوں میں شاندار رزلٹ پر برٹش کونسل سے ملنے والے ایوارڈ زکی مبارکباد دی، جشن آزادی کا خوبصورت کیک کاٹا گیا۔
آخر میں مہمان گرامی مبشر نذیرقریشی، مہمان گرامی راجہ جہانزیب نذیر اور منیجنگ ڈائریکٹر SLSکالج سرفراز ملک نے UKمیرج A1انگلش ٹیسٹ اور آئلز، بی ون اور دیگر کمپیوٹر، فری لائنسنگ، سپوکن انگلش کورسز مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے۔
یاد رہے کہSLS برٹش کونسل کا ضلع جہلم میں صرف B2Bگولڈپارٹنر اور اے ای او کا بھی مستند ادارہ ہے۔اسی ادارہ کی ایک سٹوڈنٹ نے سٹوڈنٹ ویزہ کیلئے آئلز ٹیسٹ میں 8اعشاریہ5بینڈز حاصل کئے جو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ بینڈز تھے۔
ایس ایل ایس کالج کوہر سال بہترین رزلٹ اور سب سے زیادہ آئلز کے سٹوڈنٹس پر برٹش کونسل اور AEOسے ایوارڈ ز سے بھی نوازا گیا۔