سوہاوہ میں عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے آگاہی واک اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم سید ذوالفقار گیلانی کی زیرقیادت انچارج پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سب انسپکٹر عدنان اقبال و عملہ کی طرف سے عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے واک اور ریلی کا اہتمام کیا گیاہے۔
ریلی کی قیادت ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم سید ذوالفقار گیلانی اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسووال سب انسپکٹر عدنان اقبال نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹریفک قوانین سے آگاہی اور عملدرآمد کی ہدایات درج تھیں۔
ڈی ایس پی پٹرولنگ سید ذوالفقار گیلانی نے کہا ہے کہ ریلی کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔