پنڈدادنخان: آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے فری آٹے کی تقسیم کے لیے بنائے گئے سیل پوائنٹ پر نائب تحصیلدار پنڈدادنخان ذوالفقار علی بھٹی و دیگر عملہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جہاں پر عوام کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے فری آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
کھیوڑہ فری آٹا تقسیم سیل پوائنٹ کے انچارج ذوالفقار علی بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کے لیے فری آٹے کی تقسیم احسن اقدام ہے میری اورمیری ٹیم کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے فری آٹے کی تقسیم جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ فری آٹے کے لیے آنے والے مرد و خواتین کے لیے بیٹھنے کے لیے الگ الگ کرسیاں لگائی گئی ہیں اور منظم طریقے سے آٹے کی تقسیم جاری ہے اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد میں آٹے کا ایک ایک تھیلہ دیا جاچکا ہے جن شہریوں کو آٹے کا دس کلو کا ایک تھیلہ مل چکا ہے دس دن کے اندر باقی آٹا بھی انکو دے دیا جائے گا حکومت کی جانب سے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فری آٹا ہمارے پاس غریب عوام کی امانت ہے جس کو بروقت حفاظت سے عوام تک پہنچایا جائے گا اور عملہ کو سختی سے آگاہ کیا گیا ہے کہ فری آٹا لینے کے لیے آنے والے افراد کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سبسڈی سے مستفید ہو سکیں۔
شہریوں نے کھیوڑہ میں فری آٹے کی تقسیم کے لیے بنائے گئے پوائنٹ کے حوالہ سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نائب تحصیلدار ذوالفقار علی بھٹی ،اسسٹنٹ سی او حاجی سلیمان اور دیگر عملہ کو خراج تحسین پیش کیا۔