بجلی کے اضافی بل اور مہنگائی کیخلاف جہلم میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا احتجاج

0

جہلم: بجلی کی قیمت میں انتہائی اضافے کے بعد عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔

ملک بھر کی طرح جہلم ضلع میں بھی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں جن میں چوہدری محمد ہارون رفیق، ملک محمد افضل اعوان میڈیا کوآرڈئنیٹر حبیب اللہ منگلا سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے مہنگے بل اور بڑھتی مہنگائی اب قابل برداشت نہیں، حکومت فوری اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرے۔

مظاہرین نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی، پٹرولیم مصنوعات، چینی، آٹا، دالوں کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کو واپس لے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.