گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جہلم کے وسط سے گزرنے والا نکاسی آب کا نالہ طالبات کیلئے خطرہ

0

جہلم: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن (ڈنگی پُلی) کے وسط سے گزرنے والا نکاسی آب کا نالہ طالبات کے لئے خطرہ جان بن گیا، گندے پانی والے نالے سے زہریلے کیڑے مکوڑے نکلنا معمول بن گئے، کالج میں زیر تعلیم طالبات خوف میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول لائن روڈ پر واقع ڈنگی پلی کے قریب گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائنز کے وسط سے نکاسی آب کا نالہ موجود ہے جس کو پختہ کرنے اور اوپر ڈھانپنے کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے زہریلے کیڑے مکوڑے طالبات کے کلاس رومز میں مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ زہریلے کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے طالبات بھی خوف و حراس اور ذہنی تناؤ کا شکار رہتی ہیں۔

اس حوالے سے طالبات نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سال قبل کالج کی تعمیر کا آغاذ کیا گیا 15 سال گزرنے کے باوجود آج بھی کالج کی عمارت نامکمل ہے فنڈز کا اجراء نہ ہونے کیوجہ سے بیشتر عمارت کھنڈرات کی منظر کشی کررہی ہے جبکہ کالج کے کمپاؤنڈ سے نکاسی آب کا نالہ پختہ نہ ہونے اور نالے کے اوپر پڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے زہریلے کیڑے مکوڑے کالج کے اندر گھومتے دکھائی دیتے ہیں ۔

طالبات نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائنز جہلم کی نامکمل عمارت کو مکمل کروایا جائے اور ساتھ ہی گندے پانی کے نالے کو پختہ کرنے کے ساتھ ساتھ پڑیاں ڈال کر بند کیا جائے تاکہ زیر تعلیم طالبات کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.