جہلم شہر میں زیر تعمیر سڑکوں پر کام کی رفتار اور تعمیر شدہ سڑکوں کے معیار کو پرکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا متعدد سڑکوں کا دورہ، مصروف عمل ٹھیکیداروں اور متعلقہ حکام سے بریفنگ، کام جلد مکمل کرنے اور عوامی مشکلات کم کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیرسڑکوں پر کام کی رفتار اور معیار کاجائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے سی ایم ایچ تا نوگراں روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ جادہ، محمدی چوک روڈ، بلال ٹاون روڈ کادورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران اور ٹھیکیداروں سے بریفنگ لی اور سڑکوں کی تعمیر کے دوران اعلی معیار کو ہرصورت برقرار رکھنے اور کام کوجلد از جلد مکمل کرکے عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔