جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں خشک سردی کی لہر اور درجہ حرارت کم ہونے سے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں سینے کا انفکشن، نزلہ زکام، کھانسی اور بخار کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ، چھوٹے بچے اور بزرگ خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
جہلم شہر کے نجی ہسپتالوں سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اوپی ڈی شعبہ بیرونی مریضاں میں روزانہ نزلہ کھانسی بخار اور سینے کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں کے رش میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے ،ڈاکٹروں کو چیک کراتے وقت یہ مریض ٹھنڈ لگنے کپکپی طاری ہونے ، بخار اور گلہ خراب ہونے کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں جن کو ڈاکٹر زاینٹی بائیوٹک ادویات کے ساتھ ساتھ کھانسی اور بخار کا سیرپ تجویر کررہے ہیں۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرفواد مجید چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ ایک موسمی وائرل انفیکشنز ہے، اس وقت سردی بڑھ رہی ہے خشک سردی کی لہر کے دوران بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، ٹھنڈا پانی استعمال کرنے سے پر ہیز، گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے اور گرم مشروبات استعمال کئے جائیں تاکہ سردی سے محفوظ رہا جا سکے۔