عمران خان ہمت کریں اور وعدے کے مطابق اسمبلیاں توڑیں۔ چوہدری ندیم اختر، میر عبداللہ

0

دینہ: میاں نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آ کر ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالیں گے، عمران خان ہمت کریں اور وعدے کے مطابق اسمبلیاں توڑیں، انتخابات میں ن لیگ اس کے چودہ طبق روشن کر دے گی۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ کے صدر چوہدری ندیم اختر اور میانوالی کے ممتاز مسلم لیگ ن کے رہنما میر عبداللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ چوہدری ندیم اختر نے کی دعوت پر میانوالی کا خصوصی دورہ کیا۔

اپنے مشترکہ بیان میں دونوں ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف عنقریب وطن واپس پہنچنے والے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال کر ملک مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، میاں نواز شریف اور پاکستان لازم ملزوم ہیں، ان کے پاکستان واپس آنے پر پاکستانی عوام میں امید کی ایک نئی لہر پیدا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، چیل کوؤں کی طرح ملک کو نوچا، عمران خان اپنے عقیدت مندوں کو ہر چند ماہ بعد ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیتا ہے۔ نوجوان نسل کو اس نے سہانے خواب دکھا کر ان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اب پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں توڑنے کا شوشہ چھوڑا ہے، ہمت کرے اور اسمبلیوں کو توڑ کر دکھائے، مسلم لیگ ن الیکشن کے لیے تیار ہے، عمران خان کو بیساکھیاں دینے والے اب گھر چلے گئے ہیں۔ الیکشن میں اس کے چودہ طبق روشن کر دیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاسی موت کا وقت آن پہنچا ہے، یہ ضرورت سے خود اعتمادی کا شکار ہے، ن لیگ جب بھی الیکشن ہوئے اس کے غرور کو خاک میں ملا دے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.