جہلم شہر کے قبرستان میں جگہ ناپید، مزید اراضی خریدی جائے۔ ریاض بٹ

0

جہلم: شہر کے قبرستان میں جگہ ناپید، مزید مردے دفنانے کی جگہ باقی نہ رہی،مرکزی قبرستان ودیگر قبرستانوں کیلئے مزید اراضی خریدی جائے۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی و کارروباری شخصیت ریاض بٹ نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدیمی قبرستان جو شہر کے وسط میں واقع ہے جسے مرکزی قبرستان کے نام سے پکارہ جاتا ہے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم دیگر قبرستانوں میں مردے دفنانے کیلئے جگہ ناپید ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد بار قبروں کی کھدائی کے دوران نیچے سے مردوں کی ہڈیاں نکلنے کے باعث قبروں کی جگہ تبدیل کرنا پڑتی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے، شہر و گردونواح کے علاقوں کی آبادی تقریبا لاکھوں سے تجاوز کر چکی ہے۔

ان علاقوں میں قائم قبرستانوں کیلئے ریاض بٹ نے نئی جگہیں خریدنے کا منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں متعدد جگہوں پر سرکاری اراضی خالی پڑی ہوئی ہے جوکہ کسی استعمال میں نہیں، مذکورہ اراضی شہر کے قبرستان کیلئے موزوں جگہ ہے۔

ریاض بٹ نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے ملحقہ علاقوں میں موجودسرکاری خالی اراضی شہر کے قبرستان سمیت دیگر علاقوں کے قبرستانوں کے لئے مختص کی جائے تاکہ شہری اپنے پیاروں کو مناسب جگہوں میں دفنا سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.