جہلم: چوہدری لال حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا سکون پاک فوج سے ہے۔ میرا خاندان، جماعت، دوست ووٹرز سپورٹرز پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تنخواہیں تو تمام ادارے لیتے ہیں، شہادتیں اور ملک کی خاطر پاک فوج کے جوان سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں اور سینے پر ملک کی خاطردشمن کی گولی کھاتے ہیں۔
چوہدری لال حسین نے کہا کہ ہمارے لیڈر نے گرفتاری دی تھی، عمران خان کی گرفتاری پر پلاننگ کے تحت ملک کی ایسی کی تیسی کر دی، وہ کام جو دشمن 75 سالوں میں نہیں کر سکا جو انہوں نے کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے 22 سال قبل حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار احمد نے عمران خان کے بارے میں جو کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا ہے، یہودی ایک سپورٹس مین کو آگے لا رہے ہیں جو ملک کو نقصان پہنچانے گا، ملک کو تباہ کرنے والے کس منہ سے مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں۔