دینہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت پولیس تھانہ دینہ اور ریسکیو 1122 کے آفس میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں افسران کے ساتھ مل کر پودے لگائے گئے، دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ معاون سجاد عطاری اور تحصیل دینہ ایف جی آر ایف کے صدر محمد ناہید عطاری کی کوششوں سے پودے لگائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت ملک بھر کی طرح تحصیل دینہ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ معاون سجاد عطاری اور تحصیل دینہ FGRF کے ذمہ دار محمد ناہید عطاری کی کوششوں سے پولیس تھانہ دینہ میں ڈی ایس پی محمد عباس کے ساتھ مل کر دعوت اسلامی کے عہدیداران نے پودے لگائے۔
اسی طرح ریسکیو 1122 دینہ کے انچارج محمد اقبال، حافظ ابراہیم اور سیف شاہ کے ساتھ مل کر اسلامی بھائیوں نے اپنے ہاتھوں سے ریسکیو 1122 دینہ کے آفس میں پودے لگائے اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا جس پر ریسکیو 1122 کے انچارج محمد اقبال اور ڈی ایس پی محمد عباس نے دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی خدمات کو سراہا۔