جہلم: میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز نے شہر سمیت جی ٹی روڈکے مختلف نالوں کی صفائی کے بعد لاکھوں روپے کی لاگت سے بنی ہوئی سلیب اٹھا کرٹریکٹرٹرالیوں کے ذریعے لے جاتے ہیں، اس طرح سینٹری ورکر نالوں کو اوپر سے خالی کردیتے ہیں ۔میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرسلیب اٹھانے اور غائب کرنے میں پوری طرح مہارت رکھتے ہیں۔
شہر سمیت جی ٹی روڈ پر تعمیر کیے گئے نکاسی آب کے بیشتر نالوں کو اوپر سے خالی کر دیا گیا ہے حالانکہ سینٹری ورکرز کو صفائی ستھرائی کے بعد ان سلیب کو دوبارہ نالوں کے اوپر رکھنا ہوتا ہے، جی ٹی روڈ پر نالوں کی صفائی کے بعد نالوں پر پڑی لاکھوں روپے کی لاگت سے تیار کی گی سلیب اٹھا کر کچرے میں شامل کرکے غائب کر دی جاتی ہیں۔
میونسپل کمیٹی کے اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے سینٹری ورکرز اور سپروائزر کیخلاف قانونی کارروائی کی ضرورت ہے تا کہ پیدل اور موٹرسائیکلوں ،سائیکلوں پر سفر کرنے والے افراد حادثات سے بچ سکیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے اور سیلیب اٹھانے و چوری کرنے والے سینٹری ورکر کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ شہری حادچات سے بچ سکیں۔