رمضان المبارک؛ سوہاوہ کے دکانداروں نے فروٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا

0

سوہاوہ: رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی شہر بھر کے دکانداروں نے فروٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے شہریوں سے ناجائز منافع خوری کرنا شروع کر دی، انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں بڑے بڑے نام نہاد دکانداروں نے فروٹ کی کوالٹی کا بہانہ بنا کر شہریوں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔ کیلا چھ سو روپے درجن، تربوز دو سو روپے کلو جبکہ سٹرابری چار سو روپے کلو میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ صرف اور صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے جو ردی کی نوکری کا حصہ بنا دیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر نے چند دکانداروں کو صرف اس بنیاد پر جرمانہ کیا کہ ان کی ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں نہیں لیکن اب رمضان کا دوسرا دن ہے اور یہ دکاندار ریٹ لسٹ آویزاں کرنا تو دور کی بات ریٹ لسٹ سے ہٹ کر پورے دھڑلے سے ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں۔

شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ از خود شہر کا دورہ کریں اور نا ناجائز منافع خوروں کونہ صرف بھاری جرمانہ کریں بلکہ ان پر ایف آئی آرز درج کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.