جہلم میں بغیر ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورروں کی بھرمار

0

جہلم: ضلع بھر میں بغیر ہیلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل، چنگ چی رکشہ، لوڈر رکشہ ڈرائیورروں کی بھرمار، ٹریفک پولیس کی طرف سے کھلی چھوٹ، شہر کی سڑکوں پر کم عمر رکشہ و موٹر سائیکل ڈرائیوروں کی بھرمار، شہریوں نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں واقع شاندار چوک میں ٹریفک پولیس کی موجودگی سوالیہ نشان بن گئی، ریلوے روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، تحصیل روڈ، سول لائن روڈ پر بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل، چنگ چی رکشے اور لوڈر رکشے سٹرکوں پر رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے ذمہ داران جی ٹی ایس چوک ، جادہ چوک، سول ہسپتال، کچہری چوک، نیا بازار چوک سمیت شہر کے اہم مقامات پر قانون شکن ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کاکردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جی ٹی ایس چوک میں ٹریفک پولیس کے عملے کی عدم موجودگی اور نیا بازار چوک میں ٹریفک پولیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے دن اور شام کے اوقات میں طویل دورانیے تک ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں کھلواتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.