جہلم: طلباء و طالبات کو صاف ستھرا ماحول اور بہترین تعلیم فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز سکول شمالی محلہ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اساتذہ اور طالبات سے سکول میں تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر سہولیات بارے استفسار کیا۔
انہوں نے سکول اساتذہ کے حاضری رجسٹر کو چیک کیا اور مقررہ اوقات کے دوران مکمل حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے طالبات سے نصابی سرگرمیوں کے متعلق سوالات بھی کئے اور طالبات کو دلچسپی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے اور ان کے روشن مستقبل بارے آگاہ کیا۔