جہلم: ڈی پی او جہلم کے احکامات پر جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف آپریشن مسلسل جاری، مزید 4 شراب سپلائرز گرفتار، پولیس نے شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 شراب سپلائرز ملزمان عدنان، دلاور اور نوید سٹیفن کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم عدنان سے 10 لیٹر شراب برآمد جبکہ نوید سٹیفن اور دلاور سے مجموعی طور پر 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔