جہلم: بلال ٹاؤن میں خصوصی صفائی مہم جاری، ڈپٹی کمشنر کا دورہ، صفائی مہم کا جائزہ لیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر بلال ٹاؤن میں پچھلے دو دن سے شروع کی جانے والی خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔

تمام کچرا پوائنٹس کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کو بھی کلیئر کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر خود صفائی مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، انہوں نے صبح سویرے بلال ٹاؤن کا دورہ کیا اور صفائی مہم کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کے سامنے صفائی کا خصوصی خیال رکھیں، کوڑا مقرر کردہ جگہوں اور کوڑا دانوں میں پھینکیں اور آس پاس کا ماحول صاف ستھرا رکھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.