صحافی کے گھر دھاوا بولنے والے ایس ایچ او تھانہ ملکوال کو فی الفور معطل کیا جائے۔ پریس کلب پنڈدادنخان
پنڈدادنخان: صحافی کے گھر دھاوا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال سب انسپکٹر محمد نواز کو فی الفور معطل کیا جائے، صحافیوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ۔
تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہد ے داران و اراکین نے پولیس گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صحافی کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہدے دارن و اراکین نے ایس ایچ او تھانہ ملکوال سب انسپکٹر محمد نواز کی قیادت میں پریس کلب ملکوال کے جنرل سیکرٹری ساجد مغل کے گھر آدھی رات کے وقت دیواریں پھلانگ کر دھاوا بولنے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کسی بھی صحافی کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پولیس پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی کے گھر میں توڑ پھوڑ اور پولیس گردی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال کو فی الفور معطل کر کے فوری محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ قانون کے رکھولے نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، پولیس کے اعلیٰ حکام کو سخت محکمانہ کارروائی کر کے ایسے اہلکار کو جوکہ خود قانون شکنی کرتے ہیں فوری معطل کرکے شفاف انکوائری کروانی چاہیے۔