میٹرک نتائج؛ کھیوڑہ کی ہونہار طالبہ حریم زہرہ نے 1044 نمبر حاصل کر لئے

0

پنڈدادنخان: کھیوڑہ کی ہونہار طالبہ حریم زہرہ کی میٹرک کے امتحان میں مثالی کارکردگی ، میٹرک کے امتحانات میں1044 نمبر حاصل کر کے والدین کی تربیت اور استاتذہ کی محنت کا حق ادا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کی ہونہار طالبہ حریم زہرہ نے میٹرک کے امتحانات میں 1100میں سے 1044نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے والدین اور استاتذہ کا نام روشن کردیا۔

عزیزہ حریم زہرہ دختر مرزا جاوید اقبال ظفر جو کہ کھیوڑہ کی معروف عوامی سماجی شخصیت مرزا ظفر اقبال مرحوم کی پوتی ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر حریم زہرہ کے والدین عزیز و اقارب، سکول ٹیچرز اور باالخصوص ان کے چچا مرزا تصور اقبال ظفر کو بہت بہت مبارکباد دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.