پنن وال، پنڈی سید پور، جلالپور شریف میں اڈوں کے مسافر خانے رکشہ اسٹینڈ میں تبدیل

0

پنڈدادنخان: پنن وال، پنڈی سید پور، جلالپور شریف میں اڈوں کے مسافر خانے رکشہ اسٹینڈ میں تبدیل،گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا۔

پنڈی سیدپور، پننوال، جلالپور شریف میں ہر طرف سفید پوش قبضہ مافیا کا راج ہے قبرستانوں پر قبضہ، سکولوں پر قبضہ،ڈسپنسریوں پر قبضہ حتیٰ کہ سڑکوں پر بھی قبضہ ہے ۔ سڑک پرلوگوں نے غیر قانونی کھوکھے، ریڑیاں، مسافر خانوں کے آگے رکشہ اسٹینڈ، اینٹیں ، ریت ، مٹی، بجری، سیمنٹ اورسریا کے ڈھیر لگا رکھے ہیں۔

شہریوں کی متعدد شکایات کے باوجودآر ٹی سیکرٹری جہلم، ایکسین ہائی وئے ،ایس ڈی او ہائی وے، تحصیلدار، پٹواری، گردارو، ایکسین محکمہ اوقاف اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی غفلت اور عدم توجہی سے ان علاقوں کے میں قبضہ مافیا دندناتی پھر رہی ہے۔ محکمہ مال کی پشت پناہی کی وجہ سے ناجائز تجاوزات میںروڈ کے دونوں اطراف پر قبضہ، ویٹنری ہسپتال جلالپور شریف پر قبضہ، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جلالپور شریف پر قبضہ، محکمہ اوقاف کے کنووں پر قبضہ، یہاں تک کہ تھانہ جلالپور شریف کی زمین پر بھی قبضہ ہے۔

اسی طرح انتظامیہ کی پشت پناہی سے روڈ کے اوپر موٹر سائیکل مکینک موٹر سائیکل کھڑے کر کے ٹھیک کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے مین سٹاپ پننوال ، پنڈی سید پور اور جلالپور شریف پر ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے۔ روڈ 12 فٹ سے بھی کم رہ گئی ہے جس سے حادثات رونما ہو رہے ہیں اور کئی انسانی جانیں انہی حادثات کی نذر ہو چکی ہیں۔

دوسری طرف اگر بازاروں کا رخ کیا جائے توپنن وال، پنڈی سید پور اور جلالپور شریف کے بازاروںمیں دکانداروں نے اپنی دکانیں ہونے کے باوجوددکانیں کرایے پر دیکر انتظامیہ کی پشت پناہی پربازار میں پھٹے لگا کر ناجائز تجاوزات اور بازاروں کی گلیوں پر قبضہ جما رکھا ہے جس سے 12فٹ کے بازار2فٹ کی گلی میں تبدیل ہو کر رہ گے ہیں۔

آر ٹی سیکرٹری جہلم، ایکسین ہائی وئے جہلم ،ایس ڈی او ہائی وے پنڈدادنخان، تحصیلدار پنڈدادنخان، ایکسین محکمہ اوقاف جہلم اوراسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی عدم توجہی کی وجہ سے آئے روزان بازاروں میں گزرنے والے گاہکوں کا ناجائز تجاوزات کیوجہ سے جھگڑا رہتا ہے اور یہ مافیا گزرنے والی خواتین اور طالبات کیساتھ بھی بد تمیزی کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

سماجی و رفاہی تنظیموں نے افسران کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی پرنگران وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی سی جہلم سے قبضہ مافیاکے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ملک بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہے لیکن تحصیل پنڈدادنخان میں کیوں نہیں؟۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.