پنڈدادنخان میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع، جلالپورشریف سے چینی اور گھی برآمد، دوکاندار کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جلالپورشریف میں قائم کریانہ سٹور پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے چھاپہ مار کر غیر قانونی طریقے سے رکھی گئی چینی اور گھی برآمد کر لی۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے موقع پر دوکاندار کو 25 ہزار روپے جرمانہ کرکے وارنگ جاری کی۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر تحصیل بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔