جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیرصدارت گندم خریداری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسان طارق، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران کی شرکت۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی خریداری کا ہدف مکمل کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور حکومتی ہدایات کے مطابق مقررہ مدت میں تمام پراسس مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنے اپنے علاقوں میں بار دانہ کی بروقت فراہمی اور گندم خریداری کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے دن رات کام کریں اور اس سلسلہ میں مقررہ وقت سے پہلے متعلقہ کسانوں، زمینداروں اور دیگر افراد سے رابطے میں رہیں۔