دینہ پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت خاتون کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم حسن علی کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم 2017ء سے دینہ پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لئے 6 سال سے روپوش تھا۔
دوسری کارروائی میں دینہ پولیس نے خاتون کے اغواء میں ملوث ملزم سیف اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔