دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا ٹھیکریاں میں قائم چرچ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے دینہ ٹھیکریاں میں قائم چرچ کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے معاملات کو چیک کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے دینہ ٹھیکریاں میں قائم چرچ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ملک مطلوب بھی ہمراہ تھے۔
ڈی پی او جہلم نے چرچ کے دورے کے دوران سکیورٹی کے معاملات کو چیک کیا اور پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ مشکوک افراد یا سرگرمی کی اطلاع 15 یا قریبی پولیس کو دیں اور کہا کہ پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔