پتنگ فروشوں کیخلاف تھانہ ڈومیلی پولیس کی کارروائی، ایک شخص گرفتار، پتنگیں برآمد

0

ڈومیلی: پتنگ فروشوں کیخلاف تھانہ ڈومیلی پولیس کی کارروائی، ایک شخص گرفتار، پتنگیں برآمد، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس کو مخبرنے اطلاع دی کہ شاہد محمود ولد زاہد محمود ساکن پرانا محلہ ڈومیلی اپنے گھر کے باہر پتنگیں چارپائی پر رکھ کر فروخت کر رہا ہے جس پر فوری طور پر پولیس تھانہ ڈومیلی کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

ڈومیلی پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 20 عدد پتنگیں برآمد کر لی، پولیس نے ملزم کیخلاف پتنگیں فروخت کرنے اور عوام الناس کی جان ومال کوخطرے میں ڈالنے کے ارتکاب میں مقدمہ درج کر لیا، ملزم کیخلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.