جہلم: سول لائنز پولیس کی فوری کارروائی، والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والدہ پر تشدہ کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا، مدعیہ مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ میرے بیٹے عبدالرحمٰن نے مجھ پر تشددکیا، زدوکوب کیا اور گھر سے نکال دیا، جس پر تھانہ سول لائنز پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو قر ار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستیوں پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔