سوہاوہ کے نواحی علاقے میانی سیداں کے رہائشی عقیل احمد نے ضلع جہلم سمیت ملک بھر کا نام روشن کر دیا۔
ٹیوٹا موٹرز جاپان کی طرف سے پاکستان کے پہلے نوجوان انجینئرز کو ورک پرمٹ جاری کر دیا گیا۔ عقیل احمد کو آپریٹر شپ پروگرام کے تحت جاپان میں ٹیوٹا موٹرز نے ورک ویزہ دیا۔
نوجوان وکیل چوہدری تصدق جاوید نگیال نے علاقے اور ملک کا نام روشن کرنے پر عقیل احمد کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چوہدری تصدق جاوید ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جاپان موٹرز کی طرف سے نوجوان انجینئرز کو ویزہ ملنا بہت بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، عقیل احمد نے جس طرح ایک چھوٹے سے دیہات سے ترقی کی وہ پاکستان کے لیے بھی بہت اعزاز کی بات ہے۔