منشیات فروشوں کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے والے جہلم پولیس کے آفیسرز میں انعامات کی تقسیم

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی طرف سے ڈی پی او آفس جہلم میں منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسرز میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او کالا گجراں چوہدری محمد افضل، ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اور ایس ایچ او صدر عمران حسین معہ ٹیموں میں اچھی کارکردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے کہا کہ پولیس ٹیمیں نے منشیات فروشوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


ڈی پی او جہلم نے پولیس افسران کو شاباش دی اور آئندہ بھی بہترین کام کرنے کی ہدایت کی،اچھے کام پر انعام اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.