تحصیل سوہاوہ میں برتھ رجسٹریشن مہم تیزی سے جاری ہے۔ ملک ضمیر

0

سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں برتھ رجسٹریشن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

سیمینار سے ملک ضمیراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سوہاوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سوہاوہ میں برتھ رجسٹریشن مہم تیزی سے جاری ہے۔ 19 یونین کونسلز اور ایک میونسپل کمیٹی میں رجسٹریشن مہم جاری ہے۔ یہ 10 دسمبر سے 20 دسمبر 2022 تک خصوصی مہم جاری رہے گی جس میں پیدائش سے لیکر 7 سال کی عمر تک بچوں کا اندارج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ جو والدین ابھی تک اپنے بچوں کا اندراج ابھی تک یونین کونسل میں نہیں کر سکے، وہ فوری طور پر قریبی یونین کونسل میں بچوں کا اندراج کروائیں۔ اس سلسلہ میں سوہاوہ میں ریلی نکالی گئی، گاؤں گاؤں اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔ میڈیا پر تحصیل سوہاوہ میں اس کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.