جہلم: محکمہ ماحولیات کے افسران و اہلکاروں کی خاموشی بھٹہ خشت اور ٹرانسپوٹرز کی موجیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور بھٹوںکی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں مہلک امراض کا باعث بن رہا ہے جبکہ محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے شہر کے بازاروں اور چوک چوراہوں میں کوڑا اٹھانے کی بجائے ادھر ہی آگ لگا دیتے ہیں، جس کی وجہ سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سے یہ حکومت برسراقتدار آئی ہے، شہریوں کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ کیا جا رہا ہے۔
شہریوں نے نگران وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ماحول میں آلودگی کا باعث بننے والے کارخانے،گاڑیاں اور بھٹہ خشت کو برانے طریقہ کار کو ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں کو موذی امراض سے محفوظ بنایا جائے ۔