جہلم پریس کلب کے معزز ممبر جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا غلام قادر مخلص کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی، مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ ٹویہ محلہ نئی آبادی میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی اور غلام قادر مخلص سے اظہار افسوس کیا گیا۔
مرحومہ کی دعائیہ تقریب جمعہ کے روز 10 بجے ان کی آبائی رہائش گاہ عقب ڈگری کالج ٹویہ محلہ نئی آبادی میں ادا کی جائے گی۔