جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ، تعمیر ی و مرمتی کام کا جائزہ لیا، کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ کیا جہاں ایمرجنسی بلاک اور دیگر وارڈوں کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے انتظامیہ سے بریفنگ لی۔
ڈپٹی کمشنر نے عوامی مشکلات کو کم کرنے کی خاطر جلد از جلد تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کام کے معیار کو بہترین کرنے اور تمام ضروری سہولیات کو بروقت فعال کرنے کا حکم دیا۔