لیاقت ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن دینہ میں سیوریج اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

دینہ: لیاقت ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن دینہ میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے سیوریج اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اقبال ٹاؤن دینہ میں واٹر ڈسپوزل سٹیشن کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ ان علاقوں کے سیوریج کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔

اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران نے ڈی سی جہلم کو پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.