امید ہے بیرسٹر تیمور نواز جٹ عوامی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ راجہ ندیم جنجوعہ

0

پنڈدادنخان: مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے عوام کے دلوں میں میاں نواز شریف کے لیے محبت قائم ہے، تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے پڑھے لکھے اور باشعور نوجوان لیڈر کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر تیمور نواز جٹ پنڈدادنخان کی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا ہیں، امید ہے عوامی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پنڈدادنخان کے معروف مسلم لیگی رہنماؤں راجہ ندیم جنجوعہ عثماں شریف، اعجاز مغل آف دھریالہ جالپ، مرکزی جنرل باڈی کے رکن غلام حیدر تارڑ اور اسد پراچہ نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی خدمات نمایاں ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد کے لیے بہتر فیصلے کیے جس سے عام عوام بھی مستفید ہوئے ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں عوام خوشحال تھے اور ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتقام کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے ملک کا بیڑہ غرق کیا، مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے عوام کے دلوں میں میاں نواز شریف کے لیے محبت قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے یہاں کے عوام کو پڑھے لکھے باشعور نوجوان لیڈر کی ضرورت ہے پنڈدادنخان کی معروف مسلم لیگی فیملی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئر مین چوہدری مظفر کے ہونہار صاحبزادے فخر تحصیل پنڈدادنخان بیرسٹر تیمور نوازجٹ پنڈدادنخان کی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے انتہائی قلیل وقت میں تحصیل بھر کے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی جوکہ مسقتبل میں تحصیل پنڈدادنخان کی لیڈر شپ میں مفید ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن کے لیے بیرسٹر تیمور نواز جٹ کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ضلع جہلم سے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی پارٹی کی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.