سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے ڈکیتی اور قتل کے اے کیٹیگری کے اشتہاری مجرم کو جدید سائنٹفک طریقہ کار کے استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ظفر اقبال ولد فضل داد جو کہ تھانہ گوجرخان کا اے کیٹیگری کا 2015ء قتل، ڈکیتی اور راہزنی کا اشتہاری تھا کو پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر عاصم ضمیر ہمراہ وقاص بٹ محمد شہباز اور عمران سرور نے گرفتار کر لیا۔
پٹرولنگ پولیس نے مجرم کو تھانہ گوجرخان کے حوالے کیا جس پر گوجرخان اور سوہاوہ کی عوام نے پٹرولنگ پولیس کو خراج تحسین پیش کی۔