یکم مئی مزدور ڈے کے موقع پر پرامن محنت کشوں کی ریلی نکالی جائے گی۔ حاجی افضل بلوچ

0

جہلم: یکم مئی 2023 مزدور ڈے کے موقع پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سب ڈویژن جہلم ضلع کچہری پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلاز یونین دفتر سے حسب سابق روایت پرامن محنت کشوں کی ریلی نکالی جائے گی۔

سال 1886میں امریکی شہر شکا گو میں مزدور اپنے حقوق کیلئے جمع ہوئے نہتے مزدوروں پر پولیس نے بربریت کی انتہاکرتے ہوئے سیدھی گولیاں برسادیں تھی یہ واقعہ عدالت میں گیا اور واقعہ کا مقدمہ 21 جون 1886 کو کریمنل کورٹ میں چلایا گیا مزدوروں کو اپنے دفاع کیلئے صفائی کا موقع ہی نہ دیا گیا اٹارنی جنرل نے عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سماج کو بچانے کے لیے مزدوروں کو سزادی جائے جس پر 19 اگست 1886 کو 5 مزدور رہنماؤں کو سزائے موت سنادی گئی۔

آج موجود حالات 1886کے حالات سے مختلف نہیں وہی جبر و ہی ظلم آج کی افسر شاہی نے مزدوروں پر شروع کر رکھے ہیں جن ملازمین کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے وہ آج بھی اپنے گھروں بیٹھے سرکاری خزانے سے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جن کے کام بغیر سفارش اور سیاسی پشت پناہی کے بغیر غریب محنت کشوں سے زبردستی کروائے جاتے،ہیں۔

ایسے عناصر کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے یونین دفتر سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس کی سرپرستی معروف لیبر لیڈر مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ و مزدور رہنما چوہدری سکندر حیات سندھو بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ واپڈا، پی ٹی سی ایل سمیت تمام سرکاری و نجی تنظیموں کے عمائدین اور محنت کش شرکت کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.