جہلم: پٹرولیم مصنوعات کے اضافہ کے ساتھ ہی کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا۔
چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور، ویگن، بس سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹر مسافروں سے انتہائی زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں، آئے روز ڈرائیوروں اور مسافروں کے درمیان جھگڑا معمول بن گیا ہے، من مانے کرائے وصول کرنے کی وجہ سے بے چارے مسافر پریشان حال دکھائی دیتے ہیں۔
اسی طرح کم سن رکشہ ڈرائیور بھی بغیر لائسنس مسافروں کی زندگیوں سے کھیلتے دکھائی دیتے ہیں تیز رفتاری کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں، اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں ڈرائیور حضرات اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈر لگا کر مسافروں کی پریشانی کا سبب بھی بنے ہوئے ہیں۔
عوام نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ سد باب کیا جائے۔