جہلم میں تین بہنوں سمیت چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج، 2 افراد گرفتار

0

جہلم میں گزشتہ روز لنگر پور میں تین بہنوں سمیت چار افراد کے قتل کیس کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق بااثر ملزمان نے مقدمہ بازی کی رنجش پر چار افراد کو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، مقتولہ نے ملزم رضوان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ قتل ہونیوالوں میں نعمان ، اس کی بیوی اور دو سالیاں شامل تھیں، مقتولین کی شناخت نعمان، شمائلہ، ربیعہ اور آسیہ کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول نعمان کے بھائی کی مدعیت میں چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے، ملزمان میں رضوان، علی حیدر، عمر اور علی حسن شامل ہیں۔

کالا گجراں پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
جہلم میں تین بہنوں سمیت چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج، 2 افراد گرفتار

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.