جہلم باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس، باڈی کی تنظیم نو کر دی گئی

0

جہلم باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس، باڈی کی تنظیم نو کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت سرپرست اعلیٰ ظہور عالم بٹ ڈیرہ جمیل میر پر منعقد ہوا جس میں 35 ویں سالانہ مقابلہ جات مسٹر جہلم و جونیئر مسٹر جہلم کا کامیاب انعقاد پر تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی گئی۔

اجلاس میں جنرل باڈی کی تنظیم نو کی گئی جس میں سرپرست اعلیٰ ظہور عالم بٹ، چیئرمین جمیل احمد میر، وائس چیئرمین چوہدری محمد اقبال گجر، چیف پیٹرن حسن بٹ، صدر راجہ افضل پہلوان، فنانس سیکرٹری مرزا اصغر کو مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں آئندہ راولپنڈی میں ہونے والے مسٹر پنجاب کے مقابلوں بارے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ سرپرست اعلیٰ ظہور عالم بٹ نے تمام ممبران کو نئے عہدوں کی مبارکباد پیش کی اور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.