محکمہ سول ڈیفنس نے ضلع جہلم کو ٹھیکے پر دے دیا، گلی محلوں میں کھلے عام گیس ری فلنگ جاری

0

جہلم: محکمہ سول ڈیفنس میں موجود کرپٹ ملازمین نے ضلع بھر کو ٹھیکے پر دے دیا، غیر قانونی پیٹرول ایجنسوں اورگیس ری فلنگ کے اڈے گلیوں محلوں، چوکوں چوراہوں میں عام ہو گئے، ضلع جہلم کی تحصیلوں میں محکمہ پولیس محکمہ سول ڈیفنس نے اپنی آنکھوں پر مبینہ سبز نوٹوں کی پٹی باندھ لی۔

سروے کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں قانون کے رکھوالوں اور انتظامیہ کی غفلت ولا پرواہی کی وجہ سے قدم قدم پر غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں بنا کر ملاوٹ شدہ پیٹرول فروختگی کا مکروہ دھندہ زور وشور سے جاری ہے۔ اندرون شہردرجنوں سے زائد گیس ری فلنگ کے چھوٹے بڑئے اڈے قائم ہو چکے ہیں، بیشتر گیس ری فلنگ ایجنسیاں گنجان آبادیوں کے مکینوں، مسافروں، راہگیروں کے لیے موت کے گولے سے کم نہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس میں موجود چند بد عنوان کرپٹ ملازمین نے ہوٹلوں، فیکٹریوں، سکولوں، کالجوں سمیت بڑی بڑی مارکیٹوں میں آتشزدگی کے سامان کی عدم موجودگی کے نام پر یا پھر ایکسپائر سلنڈروں کو ری فلنگ کرنے کے نام پر بھی مبینہ طور پرلمبی دیہاڑیاں لگانی شروع کر رکھی ہیں۔

جب بھی کریک ڈاؤن کے لیے کوئی بھی اعلی افسر کسی بھی علاقے میں آپریشن کی غرض سے اے سی کی یخ بستہ ہوائیں مجبور چھوڑ کر با ہر نکلتا ہے تو کرپٹ اہلکار ایک گیس ری فلنگ کرنے والے کو اطلاع کر دیتے ہیں۔

اس طرح گیس ری فلنگ اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے مالکان نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارہ لیتے ہوئے وٹس ایپ گروپ بنا رکھے ہیں جس کی مدد سے غیر قانونی دھندے میں ملوث تمام افراد چوکنا ہو جاتے ہیں اور اپنے کارروباری مراکز بند کر کے دائیں بائیں ہو جاتے ہیں۔

افسران کی واپسی اور دفتری اوقات کے ختم ہونے کے بعد سول ڈیفنس کے ملازمین دوبارہ میسج کے ذریعے مطلع کر دیتے ہے کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔

شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ موت اور کرپشن کے سوداگروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ دوماہ قبل سول ڈیفنس کی ناک تلے جی ٹی روڈ کالا گجراں ہوٹل سانحہ میں سات قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں اور دس افراد شدید زخمی ہوگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.