جہلم شہر اور گردونواح میں پانی ملا جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کیا جانے لگا، شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں بااثر قصابوں نے کھلے عام پانی ملے زہریلے گوشت کی فروخت کا دھندہ شروع کر رکھا ہے جبکہ بعض بااثر قصابوں نے نیم مردہ، لاغر، بیمار جانوروں کاگوشت مقررہ نرخوں سے کئی گنا زائد نرخوں پر فروخت کرنا بھی شروع کر رکھا ہے۔
شہریوں کے مطابق اگر ان بااثر قصابوں کے گینگ کا محاسبہ نہ کیا گیا تو یہ مکروہ دھندہ جراثیموں کی طرح ضلع بھر کے گلی محلوں میں پھیل سکتا ہے جس پرقابو پانا انتظامیہ کے لئے مشکل ہو جائے گا۔
شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو ایس او پیز کے مطابق جالیاں لگانے اور صحت مند جانور ذبحہ کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔