ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال جہلم میں پارکنگ کی بجائے انٹری فیس وصول کی جانے لگی

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال میں پارکنگ کی بجائے انٹری فیس وصول کی جانے لگی، مریضوں اور ان کے لواحقین نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کے ٹھیکیدار نے پارکنگ فیس کی بجائے انٹری فیس وصول کرنی شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے سرکاری اسپتال میں علاج معالجے کی وجہ سے آنے والے مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مریضوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے ٹھیکیدار کو پارکنگ فیس کا ٹھیکہ دے رکھا ہے، با اثر ٹھیکیدار پارکنگ فیس کی بجائے انٹری فیس وصول کر کے اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی جیبیں خالی کرنے میں مشغول ہے۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لیے نوٹس لیا جائے اور ٹھیکیدار کو پارکنگ فیس کی وصولی کا پابند بنایا جائے ،انٹری فیس وصول کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر کے مقدمہ درج کیا جائے تاکہ سرکاری اسپتال میں آنے والے مریضوں کو ریلیف مل سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.