دینہ کے نواحی علاقہ ریتلی کی معروف شخصیت محکمہ زراعت کے ریٹائر آفیسر اور عبدالقدوس، جواد احمد اور جنید احمد کے والد محترم علالت کے باعث ریتلی میں انتقال کر گئے۔
مرحوم نے عرصہ دراز تک محکمہ زراعت میں اپنی خدمات سر انجام دیں اور انتہائی اچھی شخصیت کے مالک تھے۔
مرحوم عبدالرؤف کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ریتلی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بعد ازاں مرحوم عبدالرؤف کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔